15 نومبر، 2026، 9:47 AM

ریاض میں دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب اور بحرین میں ہنگامی الرٹ جاری

ریاض میں دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب اور بحرین میں ہنگامی الرٹ جاری

سعودی دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کے بعد سعودی عرب اور بحرین میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ذرائع ابلاغ نے دارالحکومت ریاض میں خطرے سے آگاہ کرنے والے وارننگ سسٹم فعال ہونے کی اطلاع دی ہے۔

سعودی ذرائع نے ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی بھی خبر دی ہے۔

دوسری جانب، سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ریاض کی جانب میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انصاراللہ کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔

اسی دوران بحرین کے ذرائع نے بھی ملک میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور وہاں مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور قریب ترین محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔

News ID 1942865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha